خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں گروپ20 اجلاس کا انعقاد ایک گہری سازش ہے:غلام احمد گلزار

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ ایک متنازعہ خطہ ہے جہاں گروپ 20اجلاس کے انعقاد کا بھارتی اقدام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔کشمیرمیڈیا کے مطابق غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ متنازعہ علاقے میں اجلاس جموں وکشمیر کی حقیقی صورتحال سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی گہری سازش ہے، بھارت کشمیر میں اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کر کے علاقے میں اپنے جرائم کو عالمی نظروں سے چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مذکورہ اجلاس کے ذریعے عالمی برادی کی یہ تاثیر بھی دینا چاہتی ہے کہ مقبوضہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو ممالک انسانی حقوق کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں انہیں اس تقریب کا بائیکاٹ کرنا چاہیے اور وہ ممالک جو انسانی حقوق کے مسائل کو نظر اندازکر کے معاشی فوائد کو ترجیح دیتے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ وہ ایک ایسے ظالم ملک کا ساتھ دے رہے ہیں جو انسانیت کو اپنے بوٹوں تلے روندرہا ہے۔ غلام احمد گلزار نے کہا کہ بھارت جمہوری ملک نہیں بلکہ ایک استعماری ملک ہے جس نے کشمیریوں کو تمام بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے دس لاکھ کے لگ بھگ فورسز اہلکار مقبوضہ علاقے میں تعینات کر رکھے ہیں اور مقبوضہ خطہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا فوجی تعیناتی والا خطہ بن چکا ہے۔