خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں و کشمیر

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں قابض بھارتی فوجیوں کے تشدد سے دلبرداشتہ ایک 35 سالہ شخص نے زیر کھا لیا، شہری بعد میں ہسپتال میں چل بسا۔کشمیر میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے مختار حسین کو 20اپریل کو ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھرمیں بھارتی فوج کی ایک گاڑی پر ہونے والے حملے کے بعد پوچھ گچھ کیلئے گرفتار کیا تھا۔ دوسری جا نب بھارتی پولیس کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے دو بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ’نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی‘(این آئی اے) کی ایک عدالت میں فرد جرم دائر کر دی ہے۔ایس آئی یو نے وسیم راجہ لون اور محمد عمر میر نای نوجوانوں کے خلاف ضلع بارہمولہ کی این آئی اے عدالت میں فرد جرم دائر کی۔ پولیس نے وسیم اور عمر کو نومبر 2022 میں ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔قابض فوج نے ان کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں ایک مجاہد تنظیم کا رکن قرار دیا تھا۔