خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چین نے لداخ میں Y.20 اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا

جموں (پی پی آ ئی) چین نے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ میں نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے منعقدہ یوتھ،20 (20-Y) اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق لیہہ میں تین روزہ اجلاس کے دوران مختلف مسائل جیسے آب و ہوا، ماحولیات، صحت و تندرستی اور کھیلوں پر بحث و مباحثہ ہوگا۔چین گروپ 20کا مستقل رکن ہے۔ گروپ میں چین کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، جاپان، روس، بھارت، سعودی عرب اور یورپی یونین کے ممالک شامل ہیں۔چین کا یہ اقدام اس کے اصولی موقف کا مظہر ہے کہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام نے کرنا ہے۔لداخ 2020-21 کی چین بھارت جھڑپوں کے بعد دنیا کی خبروں میں ہے جن میں متعدد بھارتی فوجی ہلاک اورزخمی ہوئے تھے۔