خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک فضائیہ کا ائربس طیارہ 149مسافروں کو لیکرجدہ سے کراچی پہنچ گیا

کرا چی(پی پی آ ئی) پاک فضائیہ کا ائربس طیارہ 149مسافروں کو لے کرجدہ سے کراچی پہنچ گیا۔ پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی تک پاک فضائیہ اپنے آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ترجمان پاک فضائیہ کہ مطابق ایئربس اور سی 130 ہرکولیس طیارے سوڈان سے جدہ کے راستے پاکستانیوں کے انخلا میں مصروف عمل ہیں۔ طیارہ 149 مسافروں کو لے کر جدہ سے کراچی بحفاظت لینڈ کرگیا ہے،پاک فضائیہ وزارت خارجہ اور سوڈان و سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ مل کر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ہرممکن کوششیں کر رہی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم نے انخلاکی کوششوں پر پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے847 پاکستانیوں کے بحفاظت سوڈان کی بندرگاہ پہنچنے پر اظہار اطمینان اور107 پاکستانیوں کے جدہ پہنچنے پر اظہار تشکرکیا۔شہبازشریف نے پاک فضائیہ کے انتظامات کی بھی تعریف کرتے ہوئے وزیرخارجہ، وزیرمملکت خارجہ، سیکرٹری وزارت خارجہ، سوڈان میں پاکستانی سفیر اور دیگر حکام کو خراج تحسین پیش کیا۔