شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہر پاکستانی کا سوڈان سے محفوظ انخلااور وطن واپسی پہلی ترجیح: دفتر خارجہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کا سوڈان سے محفوظ انخلااور وطن واپسی پہلی ترجیح ہے۔ دفترِ خارجہ کی ترجمان کے مطابق سوڈان سے انخلا کے بعد 149 پاکستانی بحفاظت کراچی پہنچ گئے ہیں۔سوڈان میں بڑھتی کشیدگی، خانہ جنگی کی تشویشناک صورتحال میں محصور سیکڑوں پاکستانیوں کے بحفاظت انخلا کی کوششیں جاری ہیں، پہلے مرحلے میں پاک فضائیہ کے طیارے سے 149 پاکستانیوں کو کراچی پہنچا دیا گیا۔دفترِ خارجہ کی ترجمان کے مطابق یہ سوڈان سے پاکستان پہنچنے والے پاکستانیوں کا پہلا گروپ تھا، ہر پاکستانی کا سوڈان سے محفوظ انخلا اور وطن واپسی پہلی ترجیح ہے۔دوسری جانب دیگر ممالک کی جانب سے بھی سوڈان سے اپنے شہریوں کو واپس لانے کا عمل جاری ہے۔