پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں جبر واستبداد کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے:تجزیہ نگار

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی تجزیہ نگاروں اور ماہرین نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، سیاسی کارکنوں اور بے گناہ نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریوں اور جبر و استبداد کی دیگر کاررائیوں میں شدت آئی ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز میں افسوس کا اظہار کیا کہ سیاسی کارکنوں اور نوجوانوں کے خلاف پبک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ’یو اے پی اے‘ کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت رہنماوں، کارکنوں، حقوق کے محافظوں، صحافیوں اور کشمیریوں کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاجواز گرفتاریوں کا مقصد جموں و کشمیر کے آزادی پسند لوگوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔ تاہم چھاپے، گرفتاریاں، تشدد اور دیگر مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہے ہیں۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی فسطائی بھارتی حکومت کی سفاکانہ پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری بے انتہا مشکلات کا شکار ہیں، وہ تنازعہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے بجائے کشمیریو ں کی تحریک مزاحمت کو طاقت کے بل پر دبانے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کا مقبوضہ علاقے میں گروپ 20اجلاس کے انعقاد کا اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے کیونکہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر بھارت کو جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔ دوسری جا نب سری نگرکرگل شاہراہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ کو وادی کشمیر سے ملاتی ہے۔ شاہراہ تازہ برف باری کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔