اسٹیٹ بینک کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح، آج سے کام شروع کرے گی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، دیگر کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان میں بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں: پی ڈی پی

بلاول اور فضل الرحمان میں ملکی سیاست پر بات چیت

جامشورو میں کاروکاری کے نام پر خاتون کے قتل پر وزیر داخلہ کا ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ ،سخت کارروائی کی ہدایت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر مملکت نے احتساب ترمیمی بل پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احتساب ترمیمی بل پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھجوا دیا۔صدر کی جانب سے احتساب ترمیمی بل آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت پارلیمان کو واپس بھجوایا گیا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی کے مطابق قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں پہلے کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بل اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا۔ وزیر اعظم نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو بھجوایا تھا۔