جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر، پونچھ میں امام مسجد سمیت 200سے زائد افرا د گرفتار

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے پونچھ اور راجوری اضلاع میں گھروں پر چھاپوں کے دوران ایک عالم دین سمیت متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔کشمیر میڈیا کے مطابق قا بض بھارتی فوجیوں نے گھروں پر چھاپوں کے دوران 200سے زائد شہریوں کو گرفتار کیا اور پوچھ گچھ کے دوران ان پرشدید تشدد کیا، جن میں سے جموں کے علاقے بھٹنڈی سے تعلق رکھنے والا ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔ اگرچہ بھارتی فورسز نے اس واقعے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور میڈیا کے ساتھ خبریں شیئر کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، لیکن معتبر ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے ساتھ مل کرضلع پونچھ کے علاقے بھٹنڈی سے مولوی منظور احمدکو ایک مدرسے سے گرفتار کرلیا۔ جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں تازہ کارروائیاں بھارتی پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ اور بھارتی فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کے پونچھ کے دورے کے دوران حق خودارادیت کی حمایت کرنے والے لوگوں کو قتل یا گرفتار کرنے کا حکم دینے کے ایک دن بعد شروع ہوئیں۔ دریں اثناپونچھ اور راجوری اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔