جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کو ہیجانی کیفیت سے نکالنے کیلئے عوام سے فیصلہ لیا جائے: سراج الحق

لاہور(پی پی آ ئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک بے یقینی کا شکار اور اندرونی و بیرونی خطرات کی زد میں ہے۔اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کو ہیجانی کیفیت سے نکالنے کیلئے عوام سے فیصلہ لیا جائے، الیکشن کسی ایک پارٹی کی مرضی سے نہیں ہو گا بلکہ ہم سب نے مل کر راستہ نکالنا ہے۔سراج الحق نے کہا ہے کہ خانہ شماری میں کراچی کی آبادی نصف کر دی گئی جسے مسترد کرتے ہیں، کراچی کے عوام سے زیادتی کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا، یکم مئی کو گوادر کے حقوق اور ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے بھی احتجاج ہو گا۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا ہے کہ چوہدری پر ویز الٰہی کے گھر پر پولیس کا بکتر بند گاڑیوں سے حملہ قابل افسوس ہے، چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی اور خواتین کی تضحیک انتہائی زیادتی کا اقدام ہے۔