جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیغام رسانی کے14 موبائل ایپس بلاک

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے پیغام رسانی کے 14 موبائل ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا تاکہ عام کشمیریوں سے ایک دوسرے سے بات چیت کا حق چھینا جاسکے۔پی پی آئی کے مطابق ان ایپلیکیشنز میں Crypviser، Enigma، Safeswiss، Wickrme، Mediafire، Briar، BChat، Nandbox، Conion، IMO، Element،SecondLine، Zangi، Threema اور دیگر شامل ہیں جنہیں بھارتی حکومت نے فوج، انٹیلی جنس اور تحقیقاتی اداروں کی سفارش پر بلاک کر دیاہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں عام لوگ یہ ایپس ایک دوسرے کو علاقے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ایک سینئر انٹیلی جنس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ایپس بھارت مخالف پائی گئی ہیں اور ان ایپس کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعہ 69A کے تحت بلاک کر دیا گیا ہے۔