جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دہشت گردوں کے ونگ سے کبھی مذاکرات نہیں ہوتے: جاوید لطیف

اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما جاویدلطیف نے کہا کہ کسی کے دباؤ میں آکر دہشت گرد ٹولے سے مذاکرات کرنا پاکستان کے دفاع پر سمجھوتہ کرنیکے مترادف ہے، پیٹرول بم پھینکنے والوں اور عالمی قوتوں کے آلہ کار بننے والوں سے مذاکرات نہیں ہوتے۔ پی پی آئی کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو دوبارہ لانے کے لیے سہولت کاری ہو رہی ہے، قوم کو انتشار میں مبتلا کرنے والے شخص سے کس بنیاد پر مذاکرات ہو رہے ہیں؟ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کبھی دہشت گردوں کے ونگ سے مذاکرات نہیں ہوتے، قوم کا مطالبہ ہیکہ نوازشریف کیخلاف ہونے والی سازش کے مجرم سے سمجھوتہ کرنے کے بجائے ان اداروں کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے جو یہ سازشیں کرتے رہے ہیں، کیا آئین قانون کااطلاق صرف90 دن کے الیکشن میں ہی ہے؟ مسلم لیگ ن کی طرف سے جو غلطیاں ہیں ہم ان کا اعتراف کرتے ہیں، ہمیں قوم کو حقیقت کھل کر بتانی چاہیے تھی،کیاقوم کی یہ خواہش نہیں ہیکہ تمام ادارے ایک پیج پر ہوں۔