جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے 8 ارکان کے تقرر کی منظوری

اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے 8 اراکین کے تقرر کی منظوری دے دی۔
قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے 8 اراکین کے تقرر کی منظوری دے دی گئی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔وزارت سمندر پار پاکستانیز نے نامزدگیوں کے پینل پر مشتمل سمری کابینہ کو پیش کی تھی، 8 شخصیات کو این آئی آر سی کے ارکان کے طور پر مقرر کیا گیا ہے،پی پی آئی کے مطابق یہ عہدے 9 ماہ سے خالی تھے۔ جن افراد کا تقرر کیا گیا ان میں ریٹائرڈ سول سرونٹ سید نورالحسنین، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالقیوم، سہیل اکرم، محمد زبیر خان اور شبیر حسین اعوان شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق وکلامحمد سراج الاسلام خان، عبدالغنی اور منور حسین طوری بھی این آئی آر سی کے مقرر ہونے والے ارکان میں شامل ہیں۔وفاقی کابینہ نے وزارت اطلاعات کی سمری پر ان خالی عہدوں پر تقرریوں کی منظوری دی تھی۔