سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویزالٰہی کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے فوری روکنے کی استدعا مسترد

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی کی رہائش گاہ پرپولیس اوراینٹی کرپشن کے چھاپے کے خلاف درخواست پر سماعت،، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ کے گھر پر غیر قانونی طور پر پولیس آپریشن کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت لینے کے باوجود پرویز الہٰی کی گرفتاری کی کوشش کی گئی۔عدالت نے پرویز الٰہی کی گرفتاری روکنے کی وکلاکی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا کہ کس قانون کے تحت عدالت گرفتاری سے روک سکتی ہے؟، جب تک رپورٹ نہیں آتی کیسے آپ کی بات مان سکتے ہیں؟، پولیس کو اپنا زور لگانے دیں جب معاملہ عدالت آئے گا تو دیکھ لیں گے۔عدالت نے آئی جی اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی اینٹی کرپشن اور آئی جی پنجاب سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔خیال رہے کہ چوہدری راسخ الٰہی نے پولیس اوراینٹی کرپشن کے چھاپے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔