کوئٹہ(پی پی آ ئی) پنجگور میں بارشوں کے باعث دیواریں گرنے کے واقعات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔پراوینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 7ہوگئی ہے، کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں سے متعدد سڑکوں کا ملبہ برساتی پانی میں بہہ گیا۔کیچ، پنچگور، چاغی و لسبیلہ میں واقع گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کا سروے کیا جا رہا ہے جبکہ خضدار کے علاقے میں ڑالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔