نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مذاکرات کا وقت بدلنا بھی مزید ایک دن ضائع کرنے کے مترادف ہے: شیخ رشید

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مذاکرات کا وقت بدلنا بھی مزید ایک دن ضائع کرنے کے مترادف ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سا بق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب نیت خراب ہو تو بدنیتی کے فیصلے کئے جاتے ہیں، پہلے ہی کہہ چکا ہوں مئی اہم ہے، 10 مئی تک پتہ لگ جائے گا، آر ہوگا یا پار ہوگا، حکومت منظم سازش کے تحت عدلیہ کو نشانہ بنا رہی ہے، عدلیہ جیتے گی، آئین اور قانون جیتے گا، الیکشن ہو کر رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے، بلاول مغرب کی پالیسی اور حنا ربانی مشرق کی بات کر رہی ہیں، ن لیگ مذاکرات پر بھی انتشار کا شکار ہے، موجودہ حکومت کی ہر شعبے میں نااہلی عیاں ہوچکی، حساس اداروں کو احساس ہے اب سیاست کا نہیں ریاست کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ساری شرائط غریب عوام پر لگ چکی ہیں نتیجہ صفر ہے، آئی ایم ایف سے جھنڈی ہے، دوست ممالک ہاتھ نہیں پکڑا رہے، عباسی کا آٹے میں 20 ارب روپے غبن کے الزام پر وزیراعظم تحقیقات کا حکم دیں، فیصلہ ہونا چاہیے بکتر بند گاڑیاں کس کے حکم پر گھروں کے دروازے ٹوڑتی ہیں۔