نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مو دی حکو مت مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر نا چاہتی:فاروق عبداللہ

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس (این سی)کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)مقبوضہ علاقے میں غیر کشمیریوں کو آباد کرکے یہاں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کررہی ہے، اس طرح ایک وقت آئے گا کہ مقبوضہ کشمیر کے حقیقی عوام کی زمین، کاروبار اور نوکریاں بھی لے لیں گے۔کشمیر میڈیا کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اگر بھارت سے آئے ہوئے لوگ یہاں آباد ہو گئے تو مقامی لوگ کہاں جائیں گے،بی جے پی (مسلم اکثریت)کی شناخت کو ختم کرنا چاہتی ہے اور یہ بہت حیران کن ہے کہ بی جے پی کا ایک بھی رہنما اس کے بارے میں نہیں بولتا۔ نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ باہر سے لوگ مقبوضہ کشمیر میں آباد ہوں گے اور ہماری زمین اور نوکریاں آہستہ آہستہ لے لیں گے۔بی جے پی نے آبادیاتی کردار میں تبدیلی کے بارے میں ہمارے خدشات کو ثابت کر دیا ہے۔ اس طرح جموں میں ڈوگرہ اپنی شناخت (بھی) کھو دیں گے، جسے مہاراجہ ہری سنگھ نے 1927 میں زمین اور ملازمت کے تحفظ کے لیے اسٹیٹ سبجیکٹ قانون لا کر محفوظ کیا تھا۔