نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چینی وزیر خارجہ چن گانگ 5 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) چینی وزیر خارجہ چن گانگ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد 5 مئی کو پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق چینی وزیر خارجہ چن گانگ 5 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے، چینی وزیر خارجہ گوا کانفرنس کے بعد اسلام آباد پہنچیں گے جس کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان 6 مئی کو سٹریٹجک مذاکرات ہوں گے۔دونوں ممالک کا 6 مئی کو افغانستان کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کا بھی امکان ہے، وزرائے خارجہ کے موجودہ میکنزم کا سہ فریقی اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، اس حوالے سے افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کی 6 مئی کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔یاد رہے کہ وزرائے خارجہ میکنزم کا آخری اجلاس بھی ستمبر 2019میں پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا تھا۔