جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جی 20تماشے کی وجہ سے سرینگر میں ادھم مچی ہوئی ہے: عمر عبداللہ

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اورسابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سرینگر میں ہونے والے جی20 اجلاس کو تماشا قراردیتے ہو ئے کہا کہ جی 20کی تیاریاں وادی کشمیر کے لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بن رہی ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مجوزہ جی 20تماشے کی وجہ سے سرینگر میں ادھم مچی ہوئی ہے، اصل اجلاس کے وقت شاید زیادہ تر علاقوں میں لاک ڈاؤن اور لوگ گھروں میں محصور نظر آئیں گے۔عمر عبداللہ نے کہاکہ شاید بی جے پی سمجھدار ہو کر جموں کے لوگوں کو اس تکلیف سے بچا رہی ہے جو ہم یہاں وادی میں جھیل رہے ہیں، جی 20اجلاس کی وجہ سے سرینگر کے رہائشیوں کو صرف سزامل رہی ہے۔