شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویز الٰہی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت 23 مئی تک منظور

گوجرانوالہ(پی پی آ ئی)اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت 23 مئی تک منظور کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن گجرات کے اہلکاروں کی مدعیت میں گوجرانوالہ سرکل میں دو مقدمات درج ہیں، جس میں ضمانت حاصل کرنے کیلئے چوہدری پرویز الٰہی آج اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ خواجہ صاحب ن لیگ کی درست خدمت کر رہے ہیں، نوازشریف کی صحیح نمائندگی کر رہے ہیں، اصل میں انہوں نے دکھایا ہے کہ ہم ججز کے حوالے سے ہم یہ ہیں، ہم بھی یہی چاہتے تھے کہ اللہ انہیں ایکسپوز کرے، باقی ان کا پتا چل جائے کہ یہ ہیں کیا،،نوازشریف اور شہبازشریف کی ٹیم کو کہہ سکتاہوں کہ یہ منافقوں کا ٹولہ ہے۔