خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مذاکرات سے نہ کچھ حاصل ہونا تھا نہ کچھ حاصل ہوا

راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مذاکرات سے نہ کچھ حاصل ہونا تھا نہ کچھ حاصل ہوا، اصل مسئلہ ہی تاریخ طے کرنا ہے، باقی سب بہانے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کل پارلیمنٹ میں انتشار، خلفشار اور عدلیہ کے خلاف بھونچال تھا، عدلیہ کے بارے میں بازاری زبان استعمال کی گئی، عدلیہ سے لڑنا (ن) لیگ کا وطیرہ رہا ہے، اس بار اگر جمہوریت کا جنازہ نکلا تو پی ڈی ایم اس سازش کی ذمہ دار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کب تک صبر سے کام چلائے گی، عدلیہ کی بے حرمتی سپریم کورٹ کے دروازے تک پہنچ گئی ہے، جو ججوں سے حساب مانگ رہے ہیں وہ انتخاب خاک کروائیں گے، قوم بلی چڑھ جائے چور بلی نہیں چڑھنے چاہئیں۔شیخ رشید نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے لال حویلی پر غیر قانونی فیصلے کا دباؤ لینے کے بجائے استعفیٰ دینے کو ترجیح دی، 75 سالہ مہنگائی، بیروزگاری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، خاقان عباسی کہتے ہیں آٹے میں 20 ارب سے بھی زیادہ غبن ہوا ہے، اسحاق ڈار کے ہوتے ہوئے آئی ایم ایف سے جھنڈی ہے تو بجٹ کیا خاک بنانا ہے۔سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ججوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں، پارلیمنٹ ہر روز آئین کو پامال اور عدلیہ کی تذلیل کر رہی ہے، عدلیہ دیوار چین ثابت ہوگی، عدلیہ سے ٹکرانے والے رسوا ہوں گے۔