خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک بوجھ، بجلی مزید مہنگی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا، نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، صارفین کو 2 ارب 90 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست منظور کرلی، ایک ماہ کیلئے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، صارفین کو مئی کے بل میں اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔نیپرا کے مطابق اضافے سے بجلی صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کی تھی، نیپرا نے سماعت کے بعد 33 پیسے اضافہ منظور کیا، پاور ڈویڑن پہلے ہی اس درخواست کی مخالفت کرچکا ہے۔