خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صحافیوں پر حملے دنیا بھر میں آزادی صحافت کیلئے خطرہ ہیں: اقوام متحدہ

جینوا(پی پی آ ئی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ صحافیوں کے خلاف غلط معلومات، نفرت انگیز تقریر اور صحافیوں پر حملے دنیا بھر میں آزادی صحافت کے لیے خطرہ ہیں۔ذرا ئع کے مطابق 1993 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مطابق ہر سال 3 مئی کو منائے جانے والے عالمی یوم آزادی صحافت پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ آزادی صحافت جمہوریت اور انصاف کی بنیاد ہے، صحافت ہم سب کو حقائق فراہم کرتی ہے لیکن دنیا کے ہر کونے میں آزادی صحافت پر حملہ ہو رہا ہے۔سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ایک وڈیو پیغام بھی جنرل اسمبلی ہال میں عالمی یوم صحافت کی 30ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران چلائی گئی جس میں دنیا بھر سے ممتاز صحافی اور میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ آزادی صحافت کا عالمی د ن منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری کے دوران صحافیوں اور صحافتی اداروں کو درپیش مشکلات، مسائل، دھمکی آمیز رویوں اور زندگیوں کو درپیش خطرات کے متعلق قوم اور دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔دوسری جا نب ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کالے قانون کے تحت کشمیری صحافی عرفان معراج کی گرفتاری مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کے طویل عرصے سے جاری خلاف ورزیوں اور میڈیا پر قدغن اور سول سوسائٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کی ایک اور مثال ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سربراہ آکر پٹیل نے کہاہے کہ بھارتی حکام کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر استثنیٰ کو ختم کرنے کو ترجیح دینی چاہیے جسے انسانی حقوق کے علمبرداروں اور صحافیوں نے بہادری کے ساتھ بے نقاب کیا ہے اور دستاویزی شکل دی ہے۔