ارجنٹائن موٹو ریس:ریس 1،2 ٹائٹل اسپین کے مارکویز،ایسٹیو،ریس 3اٹلی کے رومانو کے نام

بیونس آئرس: ارجنٹائن موٹو جی پی ریس کے فائنل میں اسپین کے مارک مارکیز نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا، ریس 2میں اسپین ہی کے ایسٹو راباٹ جبکہ ریس 3میںاٹلی کے رومانوفیناٹی مجموعی طور سر فہرست رہے۔اسپین کے 21سالہ اسٹار رائیڈر مارک مارکویز نے عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں تما م کھلاڑیوں پر سبقت لے گئے ۔انھوں نے مقررہ فاصلہ41منٹ 39اعشاریہ82 سیکنڈز میں طے کر لیا۔ اس شاندار جیت کے بعدمارکویز نے سیزن میں تیسرا ٹائٹل حاصل کرکے نیاریکارڑبنا دیا ہے۔ مارکیز کے ہم وطن اسپینش رائیڈر ڈینی پیڈروسادوسرے اورجارج تیسرے نمبر پر رہے۔ موٹو2 ایونٹ کی فائنل ریس میں بھی اسپین کے رائیڈرایسٹیو راباٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، فن لینڈ کے میکادوسری اور اسپین کے میورک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ موٹو 3 ریس میں اٹلی کے رومانو فیناٹی سرفہرست رہے دوسرے پوزیشن اسپین کے مارکویز الیکس اور تیسری پوزیشن سٹریلیا کے جیک ملر کے نام رہی۔

Next Post

امریکن باسکٹ بال: میامی ہیٹ کی سیریز میں برتری

Mon Apr 28 , 2014
میامی: امریکا میں ہونے والے باسکٹ بال مقابلے میں میامی ہیٹ نے دل چسپ مقابلے کے بعد شارلیٹ کو شکست دے دی۔ایسٹرن کانفرنس کے بیسٹ آف سیون سیریزمیں میامی ہیٹ نے شارلیٹ بوب کیٹس کو85کے مقابلے میں98 پوائنٹس سے شکست دے دی۔میامی ہیٹ کی جانب سے لی برون جیمس کی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے30 پوائنٹس بنائے۔ اس فتح […]