سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے متعدد مقامات پرعاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنے پر ان کاشکریہ ادا کیاگیا ہے۔کشمیرمیڈیا کے مطابق سرینگر میں متعددمقامات پر چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں درج تحریریوں میں کہاگیا ہے کہ’پاکستان کے آرمی چیف آپ کا شکریہ، مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنے قومی موقف پر قائم رہنے اور کشمیریوں کے منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرنے پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں‘۔یہ پوسٹر جموں کشمیر ڈیموکریٹک یوتھ فورم، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ اور جموں کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے چسپاں کئے گئے ہیں۔