شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے شمالی اور وسطی اضلاع میں مٹی کے بھاری تودے گرنے سے متعد رابطہ سڑکیں بند

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی) آزاد کشمیر کے شمالی اور وسطی اضلاع میں گذشتہ رات سے وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل بارش سے مٹی کے بھاری تودے گرنے سے متعد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ محکمہ شاہرات کے مطابق مانسہر مظفرآباد شاہراہ پر لوہار گلی اور“شڑاں دے نکے”لینڈ سلائیڈنگ،ٹریفک معطل ہو گئیں۔ مانسہرہ، برارکوٹ، لوہار گلی روڈ صرف ہلکی ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔ مانسہرہ روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر سڑک کھولنے کے لئے ہیوی مشینری موجود ہے۔ زیریں وادی نیلم میں شاہراہ نیلم پر متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے ہٹانے کا کام جاری شاہراہ ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔