ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جرمنی کا پاکستان کو 120 ملین یورو دینے کا اعلان

برلن(پی پی آ ئی)جرمنی کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 120 ملین یورو دینے کا اعلان کیا ہے۔ ذرا ئع کے مطابق جرمنی کے شہر برلن میں‘پیٹرزبرگ کلائمیٹ ڈائیلاگ’کے موقع پر وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے جرمنی کی وفاقی وزارت اقتصادی تعاون کے ایک وفد کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کلائمیٹ ایڈاپٹیشن اور مٹیگیشن کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کو بڑھانا اور نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔ملاقات میں گفتگو 3 اہم موضوعات پر مرکوز تھی جس میں سیلاب سے نمٹنے کیلئے پائیدار انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی دھچکوں کا سامنا کرنے والے کمزور طبقات کی مدد کیلئے سماجی تحفظ کے پروگرام کو وسعت دینا شامل تھا۔جرمن وزیر اقتصادی تعاون اور ترقی سوینجا شولز نے اس موقع پر وعدہ کیا کہ جرمنی ان اقدامات میں تعاون کیلئے پاکستان کو 12 کروڑ یورو کی امداد فراہم کرے گا۔دوسری جا نباپنے ٹو ئٹر پیغام میں سینیٹر شیری رحمٰن نے جرمن حکو مت کا شکریہ بھی ادا کیا۔