ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

درآمدات میں کمی، 380 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا انکشاف

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہاہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر چینی، یوریا، گندم اور آٹے کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھرپورکوششں کررہے ہیں، بارڈر اسمگلنگ روکنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا تعاون ضروری ہے۔چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کسٹم انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا، جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے انسداد اسمگلنگ پر وزارت دفاع اور داخلہ کے ساتھ تعاون کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کی ہے، اس مقصد کیلئے تمام ادارے مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا درآمدات کم ہونے کی وجہ سے جولائی تا مارچ 380 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال ہے، آئندہ بجٹ کیلئے اب تک کوئی حتمی ہدف تیار نہیں کیا گیا۔ڈی جی کسٹم انٹیلیجنس فیض احمد نے چیئرمین ایف بی آر کو بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ 4 دن میں 80 کروڑ مالیت کا اسمگلنگ سامان بلوچستان کے حساس علاقے میں پکڑا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چینی، یوریا کھاد اور گندم کی بڑی کھیپ افغانستان اسمگل کی جارہی تھی۔