سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہرقائد کی یونیورسٹی میں بھارتی فلم دکھائے جانے کی تحقیقات شروع، کمیٹی قائم

کراچی(پی پی آئی) لیاری یونیورسٹی میں فیسٹیول کے دوران بھارتی فلم دکھانے پر وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق شہر قائد کے علاقے لیاری میں قائم بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ فیسٹیول کے دوران طلبہ کو بھارتی فلم دکھائے جانے کا انکشاف ہوا تھا، جس میں نامناسب لباس اور غیر اخلاقی رقص بھی طالب علموں نے دیکھا۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی اس طرح کی بری مثال کی کسی صورت بھی کیمپس میں اجازت نہیں دے سکتی۔ اس معاملے پر وزیر جامعات اسماعیل راہو نے نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی اور کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری جامعات و بورڈز عبدالفتاح کریں گے۔ کمیٹی تحقیقات کرکے 14 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔