متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 121 مقدمات کی کارروائی روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ 8 مئی کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کی کازلسٹ جاری کر دی ہے، بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس امجد رفیق شامل ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 121 مقدمات کو خارج کروانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ درخواست کے فیصلے تک تمام مقدمات میں کارروائی روکنے کا حکم دیا جائے، پہلے سے درج مقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکا جائے، عدالت بغیر نوٹس فوجداری کارروائی کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔