شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور سمیت دیگرشہروں سے 11 دہشت گردگرفتار

لاہور(پی پی آ ئی) محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے لاہور سمیت دیگر شہروں سے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرینیڈ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ دہشتگردوں کیخلاف لاہور، بہاولپور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ساہیوال میں 10مقدمات ہیں۔حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکا خیزمواد، ہینڈگرینیڈ، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ اور دیگر اشیاء برآمد کرلی گئی۔ دہشتگرد نیٹ ورک حساس شہروں میں دہشت گردی کا منصوبہ بناچکے تھے۔ترجمان کے مطابق رواں ہفتے کو مبنگ آپریشن کے دوران 100 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس دوران 76ایف آئی آرزدرج کیں گئیں۔ ریاست دشمن عناصرکی سرکوبی کیلئے ہرممکن کوشش جاری رہے گی۔