خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلاول بھارت سے ذلت کما کر لانے کے سوا کیا لائے ہیں: اسد عمر

لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہاتھ نہ بڑھانے کے باوجود یہ وہاں پہنچ گئے، بلاول بھارت سے ذلت کما کر لانے کے سوا کیا لائے ہیں، ان کے جانے کے باوجود بھارت نے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وکلا نے عدالت میں بتایا عجیب و غریب پرچے کٹ رہے ہیں، پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہو رہی کہ الیکشن کے آئینی مطالبے سے پیچھے ہٹ جائیں، مسئلہ ایک دن کے الیکشن یا ایک ہی دن الیکشن کا نہیں ہے، ان کو پتہ ہے یہ عوام کا سامنا نہیں کر سکتے، ان کو عمران خان کا خوف ہے اس لیے یہ الیکشن میں نہیں جانا چاہتے، یہ آئین اور قانون سے انحراف کر رہے ہیں، یہ ملک کی تباہی تو کر رہے ہیں لیکن یہ اپنے لیے بھی گڑھا کھود رہے ہیں، یہ خود تو ڈوبیں گے ساتھ ملک کو بھی لے کر ڈوب رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم حکومت ان ہی ججز کے قاسم سوری کی رولنگ کے خلاف فیصلے کے باعث بنی، عمران خان نے فیصلہ تسلیم کیا، کسی جج کے ذاتی زندگی کے بارے سوال نہیں اٹھائے،سپریم کورٹ اور چیف جسٹس نے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، امید ہے کہ ابھی بھی جو فیصلہ آئے گا وہ دو ٹوک ہوگا۔