شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مودی حکومت اور تحریک انصاف ایک پیج پر نظر ہیں: شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ بھارتی وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات ان کی بوکھلاہٹ اور مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت جا کر ایس سی او ممالک کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کیا۔ وزیر خارجہ ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لئے گئے تھے، یہ دو طرفہ دورا نہیں تھا نا ہیں پاکستان کو بھارت سے کوئی توقعات تھیں۔ انہوں نے پاکستان کا مقدمہ لڑا اور بھارت کو آئینہ دکھایا۔ شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ کی شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن میں شرکت پر بی جے پی حکومت اور تحریک انصاف کو سب سے زیادہ تکلیف ہوئی ہے، مودی حکومت اور تحریک انصاف ایک پیج پر نظر آئے۔