خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جن حجاج کے پاس تربیتی سرٹیفکیٹ نہیں، انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہٰ محمود نے کہا ہے کہ جن حجاج کے پاس ائیرپورٹ پر تربیتی سرٹیفکیٹ نہیں ہو گا انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ جے یو ئی آ ئی رہنما سینیٹر طلحٰہ محمود نے حاجی کیمپ میں حجاج کرام سے ملاقاتوں کے دوران کہا کہ حجاج کرام کیلئے ٹریننگ بہت ضروری ہے، تاکہ وہاں ان کو کوئی پریشانی نہ ہو۔طلحہٰ محمود کا حاجی کیمپ میں حجاج کی تربیتی نشست سے خطاب میں کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور حجاج کرام کی خدمات کیلئے کوشاں ہے، حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے واضح کیا کہ حجاج کرام کیلئے سفر سے پہلے حج سے متعلق تربیتی نشستیں لازم ہیں۔