خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن سے متعلق مذاکرات میں ہم نے لچک دکھائی لیکن حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا: شاہ محمود قریشی

ملتان(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف آئین کے دفاع کے لیے چیف جسٹس کے ساتھ ہیں،الیکشن سے متعلق پی ٹی آئی کی جا نب سے مذاکرات میں قابلِ عمل تجاویز پیش کی گئی تھی،حکومتی اتحاد صرف انتخابات سے فرار چاہتے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جب نواز شریف نے فیصلہ سنا دیا کہ ہم تو چار تین کے فیصلہ پر اڑے ہیں تو ہم کس سے مذاکرات کریں۔ ہم لچک دکھائیں وہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کریں۔ وہ عدالت کے فیصلہ کو تسلیم ہی نہ کریں۔ ہم نے کوشش کی لیکن جو نیتجہ نہیں نکلا تو ہم نے اپنا موقف چیف جسٹس کو پیش کر دیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’وہ چاہتے تھے کہ ایک دن انتخابات ہوں، ہم نے ان کا یہ مطالبہ تسلیم کیا۔ انھوں نے کہا انتخابات نگران حکومت کے تحت کروائے جائیں، ہم نے یہ بھی مان لیا، انھوں نے خدشہ رہتا ہے کہ لوگ نتائج تسلیم نہیں کرتے، ہم نے کہا اس کی بھی گنجائش پیدا کر لیتے ہیں۔ پھر انھوں نے کہا اس کی ذمہ داری کون لے گا؟ ہم نے کہا ہم لکھ کر سپریم کورٹ کو پیش کر دیتے ہیں۔ سپریم کورٹ اس کی عملداری کو یقینی بنائیگا۔ اس سب کے باوجود وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے۔