کشمیر، اسلام آباد ، گلگت بلتستان میں میں گرج چمک اور شدید بارش کی پیش گوئی

صدرمملکت کی مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام وفاقی وصوبائی اداروں کو امدادی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

بلوچستان میں بس پر فائرنگ سے جاں بحق کراچی کے شہری کی میت ایدھی ایمبولینس کے ذریعے نجی سردخانے منتقل

ٹھٹھہ کی جام واہ کے قریب نہر میں ڈوب کر 01 نوجوان جاں بحق

کراچی عمر بروہی گوٹھ کے قریب پولیس مقابلہ 03 ڈاکو ہلاک و ایک پولیس اہلکار زخمی

ٹھٹھہ کے گاؤں عارب سولنگی میں عدالتی حکم پر پولیس کارروائی ،مکیں مشتعل

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قائم مقام افغان وزیرخارجہ کی ملاقات

راولپنڈی(پی پی آ ئی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی، بارڈر مینجمنٹ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں موجودہ سکیورٹی ماحول میں بہتری کیلئے میکنزم بہتر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانا ضروری ہے۔قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے افغان عوام کیلئے پاکستان کی روایتی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، افغانستان میں امن اور ترقی میں پاکستان کی سہولت کاری کو تسلیم کرتے ہیں۔پاک فوج کے سربراہ اور قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور مشترکہ مسائل کے حل کیلئے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مستحکم، پْر امن اور خوشحال افغانستان کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔