پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کالام اور چترال میں برفباری، جاتی سردی واپس لوٹ آئی

پشاور(پی پی آ ئی) خیبر پختونخوا کے ضلع چترال اور سوات کے بعض علاقوں میں مئی کے مہینے میں بھی برف باری ہوئی ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق چترال شہر اور مضافات میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش اور پہاڑی و بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے۔ یارخون ویلی، تورکہومہڑپ میں 2 روزسے وقفے وقفے سے ہلکی برفباری کے باعث علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ حکام کے مطابق اپر چترال کے بالائی علاقوں میں 4سے 6 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔اپر چترال کے مکینوں نے دوبارہ سردیوں کے کپڑے نکال لئے ہیں۔دوسری جانب سوات کے وادی کالام کے پہاڑوں پر مئی میں بھی ہلکی برفباری کے باعث پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی برفباری سے علاقے میں موسم سرد ہوگیا تاہم تحصیل مٹہ اور چارباغ میں شدید ڑالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔