پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آج سے آخری 5 اوورز کا سیاسی میچ شروع،تھرڈ امپائر کی ضرورت نہیں پڑے گی،شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ آج سے آخری 5 اووروں کا سیاسی میچ شروع ہو گیاہے،تھرڈ امپائر کی ضرورت نہیں پڑے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ آئینی قانونی معاملات پر عدلیہ کی طرف سے فیصلہ عنقریب آکر رہے گا، جو عدلیہ کے آئین اور قانون کافیصلہ نہیں مانے گا وہ آئین اور قانون کے شکنجے میں آ جائے گا۔میں بشکیک سے3روزہ دورے کے بعد پاکستان پہنچ چکاہوں جہاں پرمیں نے ایک سٹیڈیم میں عظیم الشان تاریخی جلسے اورایک بہت بڑیپاکستانیوں کے عشائیے سے خطاب کیاآج سے آخری5اوروں کاسیاسی میچ شروع ہوگیاہے جس میں تھرڈایمپائرکی ضرورت نہیں پڑیگی۔آئینی قانونی معاملات پرعدلیہ کی طرف سے فیصلہ عنقریب آکر رہیگاسربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ ایک سال میں امپورٹڈحکومت نے ملک کو معاشی سیاسی اقتصادی گڑھے میں گرا دیا،نہ عدلیہ کے کہنے پر پیسے دیئے نہ سکیورٹی دی اور نہ ہی اسمبلی کی کارروائی کی کاپی،جس کا نتیجہ کھلی آئینی اور قانونی جنگ نکلے گا۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے،13 پارٹیاں سوچی سمجھی سازش کے تحت جمہوریت کاگلا گھونٹنا چاہتی ہیں، سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی،ان کاکہناتھا کہ ملک میں سیاسی استحکام آئے گا یا سیاسی انقلاب آئے گا،13 پارٹیوں کی سیاست کو عوام زندہ دفن کر دے گی۔پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے 13 پارٹیاں انتشار اور خلفشار سے سوچی سمجھی سازش کے تحت جمہوریت کا گلا گھونٹنا چاہتی ہیں۔سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔اس ملک میں یا سیاسی استحکام آئے گا یا سیاسی انقلاب آئے گا 13 پارٹیوں کی سیاست کو عوام زندہ دفن کر دے گی