سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محکمہ موسمیات کا ملک بھر میں سخت گرمی کی پیش گوئی

کرا چی /اسلام آباد(پی پی آ ئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر اضلاع میں گرمی کی پیشگوئی کردی ہے۔ملک بھر میں بارشوں کے بعد اب رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، اور اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقے گرمی کے زیر اثر رہیں گے، اور فضا میں ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی علاقوں میں 10 مئی سے 13 مئی تک درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے، جب کہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری، اور اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر وگلگت بلتستان میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری معمول سے زیادہ رہیں گے۔محکمہ موسمیات نے تنبہہ کی ہے کہ کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں، عوام گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا زیاد سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ محسوس کی جائے گی۔ کراچی میں مئی کا پورا مہینہ گرمی کی پیشگو ئی کی ہے اور جبکہ گزرتے دنوں کے ساتھ درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔