بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے مفتی عبدالشکور کی نشست خالی قرار دے دی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن آف (ای سی پی) نے مفتی عبدالشکور کے انتقال کے بعد این اے 51 کی نشست خالی قرار دے دی۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے بعد این اے 51 کی نشست کو خالی قرار دیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مفتی عبدالشکور کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن نہیں ہوگا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نشست 15 اپریل کو مفتی عبدالشکور کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی تاہم قومی اسمبلی کی میعاد 90 روز سے کم رہ جانے کی بنا پر اس حلقہ میں ضمنی انتخاب نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ جمعیت علما اسلام (ف)کے رہنما اور وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور16 اپریل کو اسلام آباد میں ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ ان کی گاڑی کو تیزرفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں مفتی عبدالشکورموقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔