خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کووہ دن دکھایا گیا جو دشمن بھی نہ کر سکے: طلال چودھری

لاہور(پی پی آ ئی)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کے نام پر آپ چوری چھپانا چاہتے ہیں،جواب مانگاگیا تو پورے پاکستان کو آگ لگا دی،یہ عمران خان نہیں عمران ٹھاکرے لگ رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کووہ دن دکھایا گیا جو دشمن بھی نہ کر سکے،سزا دینے کے بجائے ثاقب نثار نے اس شخص کو صادق و امین قرار دیا۔لیگی رہنما نے کہاکہ شہدا کے ساتھ آپ کی کیا لڑائی ہے؟آپ نے شہداکی یادگاروں کو بھی نہیں چھوڑا،یہ عمران خان نہیں عمران ٹھاکرے لگ رہا ہے، یہ بلوائیوں کی جماعت ہے، سیاسی پارٹیاں ایسی نہیں ہوتیں،یہ سمجھتے ہیں شاید قانون ان پر ہاتھ نہیں ڈال سکتا،ان کے ساتھ لاڈ اور پیار نے پاکستان کو یہاں تک پہنچا دیا۔طلال چودھری نے کہاکہ القادر ٹرسٹ کے نام پر آپ چوری چھپانا چاہتے ہیں،جواب مانگاگیا تو پورے پاکستان کو آگ لگا دی،عمران خان کو پاکستان پر سازش کے تحت مسلط کیاگیا، عمران خان کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔