خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو مجمد خان بھٹی کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے روک دیا

لاہور(پی پی آئی)لاہورہائیکورٹ میں محمد خان بھٹی کی ڈی جی اینٹی کرپشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پرفریقین کو24 مئی کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔ذرا ئع کے مطابق جسٹس انوارالحق پنوں نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو مقدمہ درج کرنے سے روکنے کا حکم دیا،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے عدالتی حکم کے باوجود ایک اورمقدمہ درج کیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کا عدالتی حکم نہ ماننا توہین عدالت ہے،استدعا کی گئی کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔