اسلام آ باد(پی پی آ ئی) صدر مملکت نے وفاقی محتسب کو اسلام آباد پولیس میں خاتون اہلکار کی مبینہ ہراسگی کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کر دی۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب انسدادِ ہراسگی خاتون پولیس اہلکار کی مبینہ ہراسگی کی تحقیقات اور 90 دن کے اندر کارروائی مکمل کریں، منصفانہ ٹرائل کا حق ہر شہری کا ناقابلِ تنسیخ بنیادی حق ہے، آئین ناصرف شکایت کنندہ بلکہ ملزمان کے حقوق کو بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ منصفانہ ٹرائل کا حق متقاضی ہے کہ ہر فریق کو انصاف پر یقین ہو، ملزم نے محکمانہ انکوائری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔صدر عارف علوی نے کہا کہ انصاف یقینی بنانے کے لئے انکوائری کی ذمے داری محتسب کو سونپنا مناسب ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی ایک خاتون اہلکار نے مرد اہلکار پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا، محتسب نے ازسر نو انکوائری کے لئے کیس اسلام آباد پولیس کو واپس بھجوایا تھا۔
Next Post
پٹرول سستا ہونے کا امکان، اوگرا نے قیمتوں میں کمی کی تجویز دیدی
Sun May 14 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دے دی، منگل سے قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری وفاقی حکومت کو بھجوا […]
