اسلام آ باد(پی پی آ ئی) آٹے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 240 روپے مہنگا ہوا ہے، اور آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3 ہزار 373 روپے کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت 240 روپے بڑھ گئی، راولپنڈی اور پشاور میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہوا، سیالکوٹ میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 133 روپے اور فیصل آباد میں 125 روپے مہنگا ہوا۔ بنوں میں 20 کلو آٹے کا تھیل ا100روپے، لاہور میں 90 روپے، سکھر میں 60 روپے اور کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 30 روپے تک کا اضافہ ہوا، جب کہ کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔
Next Post
عمران خان کو اپنی لوٹ مار کا جواب دینا پڑے گا: عطاتارڑ
Sun May 14 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڈ نے کہا کہ القادرٹرسٹ کیس کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، عمران خان کو اپنی لوٹ مار کا جواب دینا پڑے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما عطاتارڑ نے […]
