روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محکمہ داخلہ سندھ پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کو ایم پی او کے تحت نظر بند رکھنے کا فیصلہ

کرا چی(پی پی آ ئی) سرکاری و نجی اداروں پر حملے، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کو ایم پی او کے تحت نظر بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ داخلہ سندھ نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار افراد کے ایم پی او کے تحت ایک ماہ کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے۔کراچی میں جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے کارکنان کو لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد سمیت دیگر جیلوں میں رکھا جائے گا۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی جبکہ 263 سے زائد گرفتار افراد کو ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج کی آڑ میں افغان باشندوں نے بھی لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد میں حصہ لیا۔ ایم پی او کے تحت نظر بند کیے جانے والے افراد میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔