پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سٹاک ایکسچینج میں بھی سیاسی تشویش، سرمایہ کاروں کو 143 ارب کا نقصان

کراچی(پی پی آئی) پاکستان سٹاک ایکسچینج کا کاروباری ہفتہ بھی سیاسی تشویش میں رہا، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ملک میں سیاسی غیر یقینی اور ناخوشگوار حالات کے دوران کاروباری ہفتے میں انڈیکس منفی رہا اور سرمایہ کاروں کو 143 ارب کا نقصان ہوا۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 754 پوائنٹس کم ہو کر 41487 پر بند ہوا اور کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 983 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جب کہ کاروباری ہفتے میں 66 کروڑ 76 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 20 ارب 20 کروڑ روپے رہی اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 143 ارب کم ہوکر 6212 ارب روپے ہے۔