ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیرشرعی نکاح کے الزام کے کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کیخلاف دائر درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کیخلاف اسلام آباد کی مقامی عدالت میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار وکیل رضوان عباسی نے اپنے دلائل مکمل کرلئے جس کے بعد سیشن عدالت نے کیس قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدت میں نکاح کے کیس کی درخواست عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔