ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کپڑے، بستر، لوٹا اور لکس صابن لے کر آئیں، جے یو آئی کی کارکنوں کو ہدایت

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) جے یو آئی نے پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینے کے لئے کارکنوں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ہدایت نامہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، اس میں کارکنوں کو نظم و ضبط کی پابندی کا حکم دیا گیا۔ احتجاجی شرکا کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ اپنی بساط کے مطابق اپنے ضلعی امیر کو اتوار بوقت عصر سے قبل چندہ جمع کروا دیں۔ ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ اپنے ساتھ ضروری سامان بشمول کپڑے، بستر، لوٹا اور لکس صابن لے کر آئیں۔جے یو آئی نے کہا کہ اپنے موبائل کا چارجر ضرور رکھیں اور ساتھیوں سے مانگنے سے گریز کریں۔جمعیت کے جھنڈے والا بیج اپنی قمیض پر لگا کر رکھیں، چھٹی ہدایت کو بریکٹ میں لکھا گیا کہ (خود ہی سمجھ جائیں، بعد میں شور مت ڈالیں)۔آخر میں کہا گیا کہ جب تک امیر احتجاج ختم کرنے کا اعلان نہ کریں اپنی اپنی جگہ پر موجود رہیں۔