پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جناح ہاؤس کو دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہاہے

لاہور(پی پی آ ئی) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس جو ایک تاریخی جناح ہاؤس ہے، اس کو آج دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے،س پر حملہ کرنے والے مجرموں کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے گا۔وزیر اعظم شہباز شریف کا پاکستان سیف سٹی اتھارٹی لاہور کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نو مئی کو جو پاکستان کی تاریخ کا بھیانک ترین اور دل خراش واقعہ ہوا، میں ابھی وہاں سے آ رہا ہوں۔ تاریخی جناح ہاؤس مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، 75 سالہ تاریخ میں جو ہمارا ازلی دشمن نہ کر سکا وہ بدقسمتی سے نو مئی کو عمران نیازی کی نگرانی میں اس کی منصوبہ بندی اور اس کے اکسانے پر مسلح جتھے نے کر دیا اور جناح ہاؤس کو مکمل طور پر راکھ میں تبدیل کر دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کاش بطور پاکستانی ہمیں یہ دن نصیب نہ ہوتا اور میں سمجھتا ہوں کہ اس المناک واقعے کے بعد پوری قوم انتہائی غمگین ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مسلح جتھے کسی حوالے سے بھی دہشت گردوں اور پاکستان کے دشمن سے کم نہیں، کیونکہ اس طرح کا کام کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے اس بدترین حرکت میں حصہ لیا ہے، ان کے لیے آئین اور قانون میں جو سزائیں لکھی گئی ہیں، ہر صورت ان کو یہ سزائیں دی جائیں گی۔خیال رہے کہ اسے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے سروسز ہسپتال میں ڈی آئی جی علی ناصر رضوی کی عیادت کی۔یاد رہے کہ ڈی آئی جی علی ناصر رضوی پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراوسے زخمی ہوئے تھے، سروسز ہسپتال میں علی ناصر رضوی کی آنکھ کا آپریشن کیا گیا تھا۔