روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی میں شمولیت سے انکار پر عمران حکومت میں ہم پر جھوٹا کیس بنایا گیا: مصطفی کمال

کراچی(پی پی آ ئی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں شمولیت سے انکار پر عمران خان کی حکومت میں ہم پر جھوٹا کیس بنایا گیا۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہاکہ نیب کی عدالت سے واپس آ رہا ہوں، عمران خان کی حکومت میں مجھ پر جھوٹا کیس بنا، میرا دشمن بھی مجھ پر سوال نہیں اٹھا سکتا، عمران خان کی حکومت میں فرمائش ہوئی کی پی ٹی آئی میں ضم ہوجاؤ، انکار کیا تو نیب کیس بنا دیا گیا۔ آج جو اس ملک میں ہو رہا ہے، مجھے پاکستانی معاشرے پر حیرت ہے، اگر باپ بیٹی کیلئے رشتہ ڈھونڈے تو شریف النفس ڈھونڈے گا، اگر اس لڑکے میں کوکین کی لت ہو نشہ کرتا ہو یا حضرت لوت کی قوم والی عادت ہو تو وہ اپنی بیٹی کا رشتہ نہیں کرے گا لیکن اس ملک کیلئے اگر وزیراعظم لگانا ہو تو اس کردار کے آدمی کو وزیراعظم بنا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ منافقت ہے ہمارے معاشرے کی، عمران خان انقلاب برپا کر رہے ہیں، لوگوں کا خیال ہے کہ یہ سفر اس لئے ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ان کو یہ بتانا چاہتا ہوں یہ اپنے فائدے کیلئے کر رہے ہیں۔ پاکستان آرمی کا ایک رول ہے، عراق شام میں دیکھ لیں کیا ہوا، اگر آرمی نہیں ہوئی تو کیا ہوگا، ہر گلی محلے میں لڑائی ہوگی، پاکستان آرمی ملک کی سلامتی کی علامت ہے، اگر یہ نہیں ہوئی تو ملک میں خانہ جنگی ہوگی، جو دشمن نہ کرسکا وہ عمران خان اور پی ٹی آئی کر رہی ہے۔