ساؤتھ ایئر کے ملک گیر وسیع علاقائی فضائی نیٹ ورک کا آغاز

ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جے یوآئی کا چیف جسٹس کے استعفے تک دھرنا دینے کا اعلان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)جمعیت علمااسلام(ف) نے سپریم کورٹ کے باہر پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے تحت مجوزہ دھرنا چیف جسٹس کے استعفے تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔صدر پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ مولانا فضل الرحمان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھر نے میں ایک لاکھ سے زائدکارکنان شرکت کریں گے، تمام صوبوں سے ہزاروں کارکنوں کے قافلے اسلام آباد لانے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق پنجاب بھر کے قافلے ڈاکٹرعتیق الرحمان کی قیادت میں اسلام آبادآئیں گے، بلوچستان کے قافلے کی قیادت عبدالغفورحیدری اور مولاناعبدالواسع کریں گے۔ سندھ سے قافلے راشد محمود سومروکی قیادت میں اسلام آباد پہنچیں گے، خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے قافلے کی قیادت اکرم خان درانی کریں گے۔ پشاور سے آنے والے قافلے کی قیادت مولاناعطاالرحمان کریں گے۔ جاری بیان کے مطابق دھرنے میں شرکت کیلیے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع اور پنجاب سے کارکنان پیر کوروانہ ہوں گے جبکہ کراچی سے جے یوآئی کے کارکنوں کے قافلے کل روانہ ہوں گے۔خیال رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سپریم کورٹ سے رہائی کے فیصلے کے بعد احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔